ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تلنگانہ:ٹی آرایس کارکنان کی غنڈہ گردی، پولیس اورخاتون جنگل محافظ کو بری طرح پیٹا

تلنگانہ:ٹی آرایس کارکنان کی غنڈہ گردی، پولیس اورخاتون جنگل محافظ کو بری طرح پیٹا

Sun, 30 Jun 2019 22:32:31    S.O. News Service

حیدرآباد، 30 جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سیاسی پارٹی کے کارکنوں اور لیڈران کے جرم کا سلسلہ سا چل رہا ہے۔مدھیہ پردیش میں اہم اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر اسمبلی آکاش وجے ورگیہ کی طرف سے میونسپل افسر کی پٹائی کا معاملہ ابھی ٹھنڈا نہیں پڑا تھا کہ اب اسی طرح کا واقعہ جنوبی ہند کے تلنگانہ میں بھی سامنے آیا ہے۔تلنگانہ میں حکمران پارٹی تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) کے کارکنوں کا جرم سامنے آیا ہے۔ٹی آر ایس کے کارکنوں نے پولیس اور خاتون جنگل محافظ کی بری طرح پٹائی کر دی۔یہ واقعہ صوبے کے کومارام بھیم آصف آباد ضلع کے سرپور کاغذ نگر علاقے کا ہے۔الزام ہے کہ حملہ آوروں کی قیادت ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی کونیر کونپا کے بھائی کرشنا کر رہے تھے۔کرشنا کی قیادت میں ٹی آر ایس کارکنوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔حملہ آوروں نے خاتون جنگل محافظ کو بھی نہیں بخشا۔خاتون محافظ کے ساتھ بھی مار پیٹ کی۔اس حملے میں زخمی محکمہ جنگلات کے ایک اہلکار نے کہاکہ مجھ پر کرشنا نے حملہ کیا،وہ رکن اسمبلی کونیر کونپا کے بھائی ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ کرشنا مقامی باڈی کے چیئرمین بھی ہیں۔غور طلب ہے کہ کسی لیڈر کی طرف سے کسی افسر ملازم پر حملہ کئے جانے کا یہ پہلا موقع نہیں ہے۔مدھیہ پردیش میں معاملہ اپوزیشن لیڈر سے منسلک تھا، لیکن تلنگانہ میں حکمراں جماعت سے منسلک ہے۔


Share: